راولپنڈی میں ہولی فیملی اسپتال کے سکیورٹی گارڈ کے مبینہ تشدد کے نتیجے میں نوجوان محمد وقار جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن میں درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق محمد وقار اپنی والدہ کو میڈیکل چیک اپ کے لیے اسپتال لے کر آئے تھے اور واپسی پر اسپتال کی پارکنگ میں تنازع ہوا۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی گارڈ نے محمد وقار کو مُکے اور لاتیں ماریں، جس کے باعث وہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ دو روز قبل ہولی فیملی اسپتال کی پارکنگ میں پیش آیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos