کراچی: گل پلازہ سانحے کے تناظر میں کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے آج یوم سوگ کے طور پر تمام مارکیٹس بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے ویڈیو بیان میں کہا کہ گل پلازہ کے دکانداروں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر مارکیٹس بند کی جائیں گی تاکہ تاجر ایک پیغام دے سکیں کہ وہ متحد ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گل پلازہ میں لگنے والی آگ 24 گھنٹے سے زائد جاری رہی اور اربوں روپے کا نقصان ہوا، عمارت جو کل تک جگمگاتی تھی، آج زمین بوس ہو چکی ہے۔
صدر ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ دکاندار اور ان کے ورکرز عمارت میں موجود ہیں اور سیکڑوں کی تعداد میں دکاندار عمارت کے سامنے جمع ہیں۔
یہ ایک بہت بڑا سانحہ ہے جس پر تمام تاجر دلبرداشتہ ہیں اور دکاندار سڑکوں پر احتجاج کے لیے نکل آئے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos