کراچی: گل پلازہ میں آگ بجھاتے ہوئے جان کی بازی ہارنے والے فائر فائٹر شہید فرقان علی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق فرقان علی ایک بچے کے والد تھے اور انہوں نے اپنی جان کی قربانی دے کر کئی زندگیوں کو بچایا۔ اہلِ خانہ نے اپیل کی ہے کہ شہید سے سرکاری گھر کی سہولت نہ لی جائے اور ان کی اہلیہ کو ملازمت فراہم کی جائے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہدایت کی ہے کہ فرقان علی کو سول ایوارڈ سے نوازا جائے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔
واضح رہے کہ کراچی کے گل پلازہ میں لگی آگ 33 گھنٹے بعد مکمل طور پر بجھائی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران مزید 8 لاشیں نکالی گئی، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی اور 22 زخمی ہوئے۔ آگ ہفتے کی رات سوا 10 بجے کے قریب لگی اور گراؤنڈ فلور سے شروع ہو کر تیزی سے تیسری منزل تک پھیل گئی، جس سے عمارت کے کئی حصے گر گئے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos