گل پلازہ آگ:کراچی پولیس چیف نے تخریب کاری کے شواہد مسترد کر دیے

گل پلازہ آگ: کراچی پولیس چیف کے مطابق تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے

کراچی: گل پلازہ آتشزدگی کی ابتدائی تحقیقات میں کسی تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے، یہ بات کراچی پولیس چیف آزاد خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتائی۔

پولیس چیف کے مطابق افسوسناک واقعے میں اب تک 14 افراد ہلاک، 18 زخمی اور تقریباً 59 سے 60 افراد لاپتا ہیں۔

اسپتال میں اب کوئی زخمی زیر علاج نہیں ہے اور انتظامیہ کی رپورٹ موصول ہو گئی ہے۔ اگر رپورٹ میں کسی غفلت کا ثبوت ملا تو مقدمہ درج کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو آپریشن انتہائی احتیاط کے ساتھ جاری ہے اور اختتام کا کوئی وقت فریم نہیں دیا جا سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔