اسلام آباد،خیبرپختونخوااور جی بی میں زلزلہ،وادی چپورسن میں شدید تباہی

اسلام آباد، راولپنڈی، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر اور اس کا مرکز کشمیر کے شمال مغرب میں تھا۔ ہنزہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور محفوظ رہنے کے لیے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

تاہم وادی چپورسن میں گھروں، مویشی خانوں، سڑکوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نہ صرف پرانے بلکہ بعض نئے تعمیر شدہ مکانات بھی گر گئے۔

 

لینڈ سلائیڈنگ اور گرد و غبار کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پایا گیا۔

 

زلزلے کی شدت کچھ علاقوں میں 5.9 تک بتائی جا رہی ہے۔ حکامِ بالا سے اپیل کی گئی ہے کہ متاثرہ علاقوں کا فوری جائزہ لیا جائے اور متاثرین کے لیے ہنگامی امداد، رہائش اور حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔