کراچی چیمبر آف کامرس نے گل پلازہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا

کراچی: کراچی چیمبر آف کامرس نے سانحہ گل پلازہ کی شفاف اور منصفانہ تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر کراچی چیمبر آف کامرس ریحان حنیف نے کہا کہ کمیشن یہ جائزہ لے کہ عمارت میں فائر سیفٹی اقدامات، ایگزٹ راستے اور فائر بریگیڈ کی آگ بجھانے کی استعداد کس حد تک موجود تھی۔

ریحان حنیف نے مزید کہا کہ کمیشن یہ بھی دیکھے کہ فائرمین کے پاس مطلوبہ کٹس اور سہولیات موجود تھیں یا نہیں، تاکہ حادثے کے اسباب اور غفلت کی تفصیلات سامنے آئیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ گل پلازہ کے متاثرین کے لیے فوری طور پر ایک فنڈ قائم کیا جائے تاکہ نقصان کا ازالہ اور متاثرین کی بحالی ممکن ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔