اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سینیٹ کا نوٹیفکیشن اسپیکر کی صوابدید سے ہوا اور انہیں بتایا گیا ہے کہ یہ آج یا کل جاری ہو جائے گا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے دونوں رہنماؤں کو اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کیا، اس لیے جو بھی جلد ہو جائے بہتر ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی ممبران جوڈیشل کمیشن کے گزشتہ اجلاسوں میں شامل نہیں ہوئے کیونکہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد کمیشن کی حیثیت تبدیل ہو گئی اور 26ویں ترمیم پر تحفظات تھے۔
گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد جوڈیشل کمیشن میں شرکت کے حتمی فیصلے کا اعلان کیا جائے گا تاکہ پارٹی اپنا موقف پیش کر سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos