کراچی: سندھ حکومت نے سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کر دیا۔
گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر خصوصی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے ورثاء میں امدادی رقم کی فراہمی کل سے شروع ہو جائے گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گل پلازہ میں آگ بہت بڑا واقعہ ہے، فائر فائٹر اور ریسکیو کا عملہ تین جگہوں سے اندر جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی ہے، سانحہ گل پلازہ میں 65 افراد لاپتہ ہیں، کوشش ہے لاپتہ افراد کا پتہ چل جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں کمشنر کراچی کی سربراہی میں کمیٹی بنا رہے ہیں، لاہور کی فرانزک لیب کو مدد کے لیے کہیں گے، غلطیوں کو درست کرنے کے لیے انکوائری کریں گے، جس کی غلطی ہوئی، انہیں سزائیں ہوں گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos