فوٹو پریس ریلیز
فوٹو پریس ریلیز

چاند نظر نہیں آیا ،یکم شعبان کل ہو گی

اسلام آباد:  ملک میں آج شعبان کا چاند نظر نہیں آیا۔ یکم شعبان المعظم 1447 ہجری بدھ 21 جنوری کو ہو گی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا،چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبد الخبیر آزاد نے اجلاس کی صدارت کی۔

زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں بھی ہوئے ، اجلاس میں وزارت مذہبی امور، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سپارکو اور دیگر اداروں کے حکام شریک تھے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شعبان کے چاند کی رویت کے حوالے سے شواہد کا جائزہ لیا، بعدازاں رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ پاکستان میں آج شعبان کا چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان المعظم 21 جنوری بروز بدھ ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔