فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

گل پلازہ میں 40 گھنٹے بعد پھر آگ بھڑکنے لگی

کراچی: گل پلازہ  کی خاکستر عمارت میں 40 گھنٹے بعد پھر آگ بھڑک اٹھی جس  پر فائر فائٹر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

اس سے قبل ریسکیو اداروں نے اعلان کیاتھا کہ آگ پر قابو پایا جا چکا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے جبکہ  عمارت کے ملبہ کو جیسے ہی ہٹایا جاتا ہے اس میں سے آگ کے شعلے بلند ہونے لگتے ہیں۔

عمارت میں پھنسے ہوئے افراد کے بچنے کے معدوم امکانات ہیں۔ اس زمین بوس عمارت میں آگ دوبارہ بھڑکھنے کی وجوہات نچلی منزل پر پلاسٹک اور پیٹرولیم میٹریل سے بنی اشیا کی دکانیں ہیں، جو میٹریل تاحال سلگ رہا ہے جیسے ہی انہیں آکسیجن ملتی ہے یہ دوبارہ بھڑک اٹھتے ہیں ۔

جائے حادثہ پر فائر بریگیڈ، امدادی ادارے، نیوی اور پولیس موجود ہیں اب تک 27 سے زائد افراد شہید اور 17زخمی ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔