فائل فوٹو
فائل فوٹو

مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 5 دہشت گردہلاک

کوئٹہ: ضلع مستونگ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں 5  دہشت گرد  ہلاک ہو گئے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ایک کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تھا اور وہ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی تھی کہ  دہشت گرد دشت کے علاقے میں سبی-کوئٹہ شاہراہ پر ناکہ بندی کر کے سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔ اس اطلاع پر علاقے کی نگرانی شروع کی گئی، جہاں دہشتگردوں نے اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ کی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق جوابی کارروائی میں 5ع دہشتگرد مارے گئے جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے، جن کا تعاقب جاری ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کارروائی کے دوران پانچ ایس ایم جیز، سات دستی بم اور تین موٹرسائیکلیں بھی برآمد کی گئیں۔

ہلاک ہونے والے  دہشتگردوں کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔