بھارتی معیشت کے سرپر منڈلاتابھاری بھرکم خطرہ۔نئی دہلی کے پاس 2 آپشن

 

بھارتی مارکیٹ بری طرح ڈری ہوئی ہے۔امریکہ نے بھارت پر 500 فی صد ٹیرف لگانے کی تیاری کرلی اوراس کے لیے بہت اچھا ہوم ورک مکمل کیا گیاہے۔ اپریل 2025 میں یہ بل سینٹ میں 80 ارکان کی حمایت سے متعارف کرایاگیاتھا۔ یہ اکثریت مکمل طورپر ویٹوپروف ہے۔

حال ہی میں صدرٹرمپ نے اس کے لیے گرین سگنل دیا جس کے بعد بھارتی سٹاک مارکیٹ کو 900ملین ڈالر کا نقصان پہنچا۔تیل اور گیس کے سٹاکس میں2 اعشاریہ 8 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ریلائنس انڈسٹریزجو دنیامیں سب سے زیادہ روسی تیل خریدتی ہے ،اس نے خریداری بند کردی۔اس کے نتیجے میں بھارتی امپورٹ 35 فی صدسے گر کر25 فی صد پر آگئی ہے۔
قبل ازیں بھارت پر صدرٹرمپ نے سپیشل پاورزکے ذریعے ٹیرف لگایا تھا ۔لیکن اس بار پوری تیاری کے ساتھ قانون سازی سے یہ مقصد حاصل کیا جارہاہے۔اس بار امریکی سینٹ میں متفقہ طورپر ویٹوپروف اکثریت کے ساتھ یہ بل آیاہے جس کے بعد اسے ایوان نمائندگان میں بھی لایا جائے گا ۔67 ارکان کا ووٹ لے کر کوئی بھی بل ویٹوپروف قرارپاتاہے، تاہم اسے 80 ارکان کی حمایت سے پیش کیا گیاہے۔

بھارت کے پاس اب کیا آپشنزہیں، اس کی تفصیل وڈیو میں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔