کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ نے نئے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ایک لاکھ 88 ہزار 709 پوائنٹس کی تاریخی حد عبور کر لی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر بھی ہنڈرڈ انڈیکس میں 2662 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد مارکیٹ 187,761 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی اور ایکسچینج ریٹ 279.92 روپے پر برقرار رہا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos