سونے اور چاندی کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں منگل کو فی اونس سونے کی قیمت میں 43 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4,713 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت میں 4,300 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور نئی قیمت 4,93,662 روپے ہو گئی۔ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 3,686 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے یہ 4,23,235 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح ملک میں چاندی کی قیمت بھی بڑھی، فی تولہ چاندی 87 روپے کے اضافے کے بعد 9,869 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کے نرخ 76 روپے بڑھ کر 8,461 روپے ہو گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔