کراچی: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر ناصر عباس کو لیڈر آف اپوزیشن مقرر کردیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ راجہ ناصر عباس کو 32 میں سے 22 ارکان اپوزیشن سینیٹ کی حمایت حاصل ہے، قائد حزب اختلاف کو ڈکلیئر کرنے کا اختیار چیئرمین سینیٹ کو ہے، سینیٹر ناصر عباس کو لیڈر آف اپوزیشن ڈکلیئر کرتا ہوں۔
چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف کے نوٹیفکیشن کا معاملہ سینیٹ سیکرٹریٹ میں رہا، تاخیر عدالتی پروسیجر کے باعث تھی، اب میں رولز کے مطابق عمل کروں گا۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ شبلی فراز کو الیکشن کمیشن نے نااہل کیا، اس نااہلی کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔
یاد رہے کہ شبلی فراز کی نا اہلی کی وجہ سے اپوزیشن لیڈر کی نشست خالی ہوئی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos