تصویر: امریکی سفارت خانہ اسلام آباد

پاک،امریکہ تجارتی روابط مسلسل بہتر،حجم8ارب ڈالر سے آگے لے جاناہدف ہے، امریکی سفیر

 

امریکی ناظم الامورنیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارتی روابط مسلسل بہترہو رہے ہیں، دوطرفہ تجارت کا حجم8 ارب ڈالرسے اوپرلے جاناہدف ہے۔

امریکی ناظم الامور نے دورہ سیالکوٹ میں ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ سیالکوٹ چیمبرزآف کامرس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکامنصفانہ اور متوازن تجارت کا خواہاں ہے جس سے خوشحالی کے مواقع پیدا ہوں گے۔

نیٹلی بیکرنے فارورڈ اسپورٹس، ایف اے سی ، سی اے اسپورٹس اور سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا بھی دورہ کیا۔ دورے کےدوران نیٹلی اے بیکرنے ایف اے سی کی پروڈکشن کا جائزہ بھی لیا۔

 

بیکر نے فارورڈ اسپورٹس، فرسٹ امریکن کارپوریشن لمیٹڈ (ایف اے سی) اور سی اے اسپورٹس کا بھی دورہ کیا، جو سیالکوٹ میں کھیلوں کے سامان کی صنعت میں عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں۔ امریکی سفیرنے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا؛ اور ائر سیال کی قیادت سے ملاقات کی۔

 

ان دوروں کے دوران، بیکر نے کہا کہ ہم دونوں ممالک میں ملازمتیں پیدا کرنے اور کمیونٹیز کی ترقی میں مدد کے لیے بہترین امریکی ٹیکنالوجی، اختراعات اور انٹرپرینیورشپ لانے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ امریکہ نے پاکستان اور اس کے لوگوں پرقابل ذکر سرمایہ کار ی کی ہے،یہ سلسہ قیام پاکستان سے جاری ہے اور تجارت، ایجادات، تعلیم اور ثقافتی تبادلے کے ذریعے ترقی کرتا جا رہا ہے۔

 

امریکی سفارت خانے کا کہناہے کہ امریکہ کھیلوں کے کئی بڑے عالمی مقابلوں کی میزبانی کی دہائی مناتے ہوئے ان شراکتوں کو مضبوط بنا رہا ہے جو کھیلوں اور کاروبار کے ذریعے لوگوں، بازاروں اور ثقافتوں کو جوڑتی ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔