سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق مزید 3 افراد کی لاشوں کی شناخت کر لی گئی

کراچی: سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق مزید 3 افراد کی لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے، جس کے بعد شناخت شدہ لاشوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔

شناخت ہونے والے افراد محمد شہروز، محمد رضوان اور مریم ہیں، جن کی میتیں اہل خانہ نے وصول کر لیں۔

اس سے قبل جاں بحق ہونے والے دیگر افراد میں کاشف، مصباح، عامر، فراز، فاروق، فرقان، محمد علی اور تنویر شامل ہیں۔ سانحے میں اب تک 28 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 17 لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔ شناخت کے لیے 50 فیملیز کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے موصول ہو چکے ہیں۔

فائر افسر کے مطابق تہہ خانے کے اوپن ایریا کو سرچ کر لیا گیا ہے، جہاں سے مزید کوئی لاش نہیں ملی۔ تہہ خانے کا دبا ہوا حصہ ابھی تلاش کا منتظر ہے، جبکہ عمارت کے دوسرے اور تیسرے فلورز کلیئر ہیں۔

سانحہ گل پلازہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی نے اپنا کام شروع کر دیا ہے تاکہ آگ لگنے کے اس حادثے کے پیچھے موجود وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔