اپوزیشن کو مذاکرات کیلئے وزیراعظم پیشکش قبول کرنی چاہیے،رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو مذاکرات سے متعلق وزیراعظم کی پیشکش قبول کر لینی چاہیے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ مذاکرات شروع کرنے سے پہلے بانی سے ملاقاتیں کرائی جائیں، تاہم ملاقاتیں ہی مذاکرات کا آغاز ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کے بغیر ایوان نہیں چل سکتا اور یہ پہلی مرتبہ ہوا کہ دونوں کے درمیان رابطہ موجود نہیں تھا۔

رانا ثناء اللہ نے ایم کیو ایم کے خدشات کے حوالے سے بتایا کہ وہ جن ملاقاتوں میں موجود تھے، وہاں ایم کیو ایم نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا، اور اگر کسی کوتاہی ہوئی تو اس پر نظرثانی کی جائے گی۔ انہوں نے کراچی کے سانحے پر دکھ کا بھی اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔