کراچی کے گل پلازہ میں آتشزدگی کے دوران افراد نے چھت کی جانب جانے کی کوشش کی، لیکن وہاں کے دروازے پر تالا لگا ہوا تھا۔ کے ایم سی کے فائر آفیسر ظفر خان نے بتایا کہ حادثہ مارکیٹ کے بند ہونے کے وقت پیش آیا تھا، اس لیے بیشتر داخلی راستے بند تھے۔ ابتدائی اطلاع پر تین فائر ٹینڈرز روانہ کیے گئے، مگر سڑک کی تنگی اور دکانداروں کی افراتفری کے باعث ریسکیو آپریشن متاثر ہوا۔
ظفر خان نے کہا کہ فائر سیفٹی آڈٹ میں صرف 5 فیصد عمارتوں میں سیفٹی سسٹم موجود تھا اور ہنگامی اخراج کے راستے اور آگ بجھانے کے آلات دستیاب نہیں تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں دن رات سرچ آپریشن کر رہی ہیں، دو مقامات پر کولنگ جاری ہے اور ملبے میں ممکنہ انسانی باقیات نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔
آگ سے متاثرہ عمارت کے حصوں کی باریک بینی سے جانچ اور ملبے کی کلیئرنگ کا عمل بھی جاری ہے تاکہ کسی بھی لاپتا شخص کو بروقت بچایا جا سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos