فوٹو امت
فوٹو امت

گل پلازہ کی ایک دکان سے 30 لاشیں ملیں، تعداد 61 ہوگئی ،نجی ٹی وی کا دعویٰ

کراچی:  ایک نجی  ٹی وی نے  دعویٰ کیا ہے کہ  گل پلازہ کی ایک دکان سے 30 لاشیں ملیں ہیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 61 ہوگئی ہے۔

گل پلازہ میں سرچ آپریشن جاری ہے، ایک دکان سے 25 سے 30 لاشیں ملنے کی اطلاع سامنے آئی ہے، میزنائن فلور سے 30 لاشیں نکالی جا رہی ہیں، بڑ ی  تعداد  میں ایمبولینسوں کو طلب کر لیا گیا ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ گل پلازا کے میزنائن سے 30 لاشیں ملی ہیں، تمام 30 لاشیں ایک کراکری کی دکان سے ملی ہیں، لوگوں نے خود کو بچانے کیلئے دکان  نمبر 144میں بند کرلیا تھا۔ ان افراد کی آخری موبائل لوکشن بھی اسی جگہ کی آئی تھی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ اطلاع پر تیسرے فلور پر ریسکیو آپریشن وقتی طور پر روکا گیا۔دکانداروں نے میزنائن فلور پر لوگوں کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی تھی۔

عمارت سے ملبہ ہٹانے کا کام روک دیا گیا، پہلے لاشیں نکالی جارہی ہیں، سانحہ گل پلازا سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو کا کہنا ہے کہ جب تک ایک بھی لاپتا فرد موجود ہے، ملبہ نہیں اٹھایا جا سکتا۔

جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ پلازہ کے گرے ہوئے حصے کی تلاش جاری ہے، عمارت کے درمیان جانے کا راستہ بنایا جا رہا ہے اور مکمل شناخت کے بعد ہی پوری عمارت کو گرا کر ملبہ ہٹایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے انفرمیشن ڈیسک قائم ہے اور تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملبے کے اندر ابھی بھی دھواں اور حرارت موجود ہے تاہم کولنگ کے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور جہاں تک پہنچا جا سکا، وہاں سرچ مکمل ہو چکی ہے۔ بلڈنگ سے بھاری سامان اتار لیا گیا ہے اور مشینری کے ساتھ مینولی کام بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی زندگی کا معاملہ ہے اس لیے کسی قسم کی جلد بازی نہیں کی جا رہی اور تکنیکی ٹیم ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ پولیس لاپتا ہونے والے دو ڈمپرز کی بھی تفتیش کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔