فائل فوٹو
فائل فوٹو

فیصل ایدھی نے سانحہ گل پلازہ میں بلڈرز مافیا کے ملوث ہونے کا اشارہ دے دیا

کراچی: نامور سماجی کارکن اور ایدھی فاؤنڈیشن کے منتظم اعلیٰ فیصل ایدھی نے سانحہ گل پلازہ میں "بلڈر مافیا” کے ملوث ہونے کا اشارہ دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ ابھی ملبے سے لاشیں پوری طرح نہیں نکلیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں کہ گل پلازہ کی زمین کی آفرز آنے لگی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے ریسکیو کا کام کرتے 50 برس ہو چکے ہیں، اتنی جلدی کسی عمارت کا اسٹرکچر تباہ ہوتے نہیں دیکھا۔انہوں نے بولٹن مارکیٹ سمیت بعض دیگر واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پانچ پانچ دن مسلسل آگ لگی رہتی ہے لیکن پلرز اور عمارت کا اسٹرکچر محفوظ رہتا ہے، گل پلازہ کے اسٹرکچر کی تباہی سوالیہ نشان ہے،جس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

اس سوال پر کہ اگر اس کے پیچھے کسی کا ہاتھ ہے تو اس کا کیا سبب ہو سکتا ہے، فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ گل پلازہ کی عمارت تین چار منزلہ تھی، اب 12 ،13 منزلیں بنانے کی اجازت ہے، لہٰذا فائدہ ہی فائدہ ہے۔

ان سے سوال کیا گیا کہ آپ اتنے تلخ سچ کیوں بولتے ہیں،اس پر فیصل ایدھی نے کہا کہ لوگ ہمیں یعنی ایدھی خاندان کو سچ بولنے پر معاف کر دیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔