فائل فوٹو
فائل فوٹو

راولپنڈی کی کمرشل عمارتوں پر بھی خوفناک حادثات کے سائے منڈلانے لگے

راولپنڈی: پنجاب بلڈنگ سیفٹی ریگولیشنز کی کھلی خلاف ورزی راولپنڈی میں 163 کمرشل عمارتوں میں آگ بجھانے کا خود کار سسٹم اور دھوئیں کے اخراج کا کوئی نظام موجود نہیں ،سانحہ کراچی کے بعدراولپنڈی کی کمرشل عمارتوں پر بھی خوفناک حادثات کے سائے منڈلانے لگے, راولپنڈی شہر میں بی کیٹیگری میں 4، سی کیٹگری میں7 جبکہ ڈی کیٹیگری میں 151 عمارتیں شامل ہیں۔

پنجاب بلڈنگ سیفٹی ریگو لیشینز کے مطابق 7 کمرشل عمارتوں کے پاس داخلی راستہ، آگ بجھانے کا خود کار نظام اور دھوئیں کے اخراج کا نطام موجود نہیں جبکہ151 عمارتوں میں سیفٹی آلات، ہنگامی راستے، دھوئیں کا اخراج، خود کار نظام موجود نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس عمارتوں میں آگ لگنے کے 1712 واقعات رونما ہوئےآتشزدگی کے واقعات میں 4 افراد جانبحق، 44 زخمی جبکہ 63 معمولی زخمی ہوئے تھےفائر سیفٹی آلات کی عدم دستیابی پنجاب بلڈنگ سیفٹی ریگولیشنز کی خلاف ورزی ہے کمرشل عمارتوں کی تعمیر کے لیے این او سی ٹی ایم اے کی جانب سے جاری کیا جاتا ہےجبکہ ہنگامی راستوں کے حوالے سے سول ڈیفینس اور فائر سیفٹی کے حوالے سے ریسکیو راولپنڈی نگرانی کرتا ہےفائر سیفٹی میکنزم نہ ہونے پر کمرشل عمارتوں کے مالکان کو نوٹس جاری کر دیئ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔