آتشزدگی کا شکار گل پلازہ کے تمام چوکیداروں کے بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں۔ابتدامیں آگ کومعمولی سمجھ کر نظراندازکیا گیا۔
چوکیداروں نے بتایاہے کہ عام دنوں میں مارکیٹ کے دروازے 10 بج کر 30 منٹ پر بند کردیے جاتے ہیں،ہفتے کے روز مارکیٹ میں غیر معمولی رش تھا،زیادہ تر خریدار بیسمینٹ میںتھے۔
چوکیداروں کے بیانات میں کہا گیاہے کہ ابتدائی طور پر گمان ہوا کہ آگ معمولی نوعیت کی ہے،لیکن کچھ ہی دیر میں تیزی سے پھیل گئی۔
پولیس کو بیان میں چوکیداروں نے کہا ہے کہ عمارت میں بیشتر دکاندار معمولی آگ سمجھ کر دکانوں میں موجود رہے،آگ اور دھواں پھیلا تو دکاندار اور خریدار گھبرائے اور باہر نکلنے کے لیے دوڑے،اس دوران فائر بریگیڈ پہنچ گئی لیکن تب تک آگ بے قابو ہوچکی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos