گل پلازہ منیجمنٹ کمیٹی کے صدر تنویر پاستا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ آتشزدگی کے وقت عمارت کے تمام دروازے کھلے ہوئے تھے اور میڈیا پر موجود تاثر کہ دروازے بند تھے، غلط ہے۔
تنویر پاستا کے مطابق آگ لگنے کے وقت مارکیٹ میں تقریباً چار ہزار افراد موجود تھے۔ دروازے کھلے ہونے کی وجہ سے سیکڑوں افراد محفوظ طریقے سے عمارت سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے، جبکہ کچھ افراد ملبے تلے پھنس گئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ حفاظتی اقدامات کے طور پر آگ لگنے کے دوران بجلی بند کر دی گئی تاکہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے مزید نقصان نہ ہو۔ ریسکیو آپریشن ان کے مشورے کے مطابق آرام سے کیا جا رہا ہے تاکہ ملبے تلے دبے افراد کو محفوظ طریقے سے نکالا جا سکے۔
تنویر پاستا نے تاجروں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ حکومت جلد ازالہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا اور وہ دکانداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ آر جے مال اور گل پلازہ کے مالکان الگ ہیں اور ان کا آر جے مال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos