قرض درست طریقے سے استعمال کیا جائے تو معیشت کیلئے نقصان دہ نہیں،محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ قرض اگر درست طریقے سے استعمال کیا جائے تو معیشت کے لیے نقصان دہ نہیں ہے۔ عالمی اقتصادی فورم میں اظہار خیال کے دوران وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان نے قرضے کی جی ڈی پی کے تناسب کو 75 فیصد سے کم کر کے 70 فیصد کر لیا ہے اور شرح سود 22 فیصد سے کم ہو کر 10.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پرائمری سرپلس حاصل کر کے مالی توازن بحال کیا ہے اور مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آ گئی ہے۔ مزید بتایا گیا کہ پاکستان گرین پانڈا بانڈ کے ذریعے چینی مارکیٹ میں داخل ہونے کے لیے تیار ہے۔

وزیر خزانہ نے موسمیاتی تبدیلی کو پاکستان کے لیے بڑا اور مسلسل خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب میں پاکستان نے اپنے وسائل سے صورتحال پر قابو پایا اور عالمی اپیل کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ فنڈز کی کمی نہیں بلکہ مؤثر عملدرآمد اور صلاحیت سازی ہے۔

محمد اورنگزیب نے مزید بتایا کہ ریکوڈک منصوبے سے 2028 کے بعد سالانہ 2.8 ارب ڈالر کی برآمدات متوقع ہیں اور آئی ٹی اور فری لانسنگ کے شعبے میں پاکستان میں ترقی کے بڑے مواقع موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔