سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نےگل پلازہ ناقابلِ استعمال قرار دےدیا

کراچی میں گل پلازہ میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے عمارت کو ناقابل استعمال قرار دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈینجرس بلڈنگ کمیٹی گزشتہ چار روز سے حادثے کے مقام پر موجود ہے اور متاثرہ عمارت کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ جاری ہے۔ کمیٹی اپنی حتمی رپورٹ جمعرات کو جمع کرائے گی، جس میں آگ لگنے کی وجوہات، اسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان اور دیگر تکنیکی نکات شامل ہوں گے۔

ابتدائی فائنڈنگز میں گل پلازہ کی عمارت کو مستقبل میں استعمال کے قابل نہ ہونے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے بعد ساتھ واقع رمپا پلازہ کے ان حصوں کے استعمال پر بھی فوری طور پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جو حادثے سے متاثر ہوئے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مطابق متاثرہ ستونوں کی مضبوطی کے لیے کنکریٹ جیکٹنگ کا عمل مستند اسٹرکچرل انجینئر کی نگرانی میں شروع کر دیا گیا ہے۔ ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ تمام حفاظتی تقاضے پورے ہونے اور مکمل سیفٹی کلیئرنس کے بعد ہی کسی بھی عمارت کو دوبارہ استعمال کی اجازت دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔