تصویر: اٹک پولیس

حسن ابدال میں باپ کے ہاتھوں2بچوں سمیت4افرادقتل۔ملزم نے اپنی بھی جان لے لی

 

حسن ابدال میں گھریلوتنازع پر 4 افرادقتل ہوگئے۔ ملزم نے فائرنگ کر کے اپنے2 بچوں، ساس اور سسر کو قتل کیا، بعد ازاں خود کوبھی گولی مار لی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نےتھانہ صدر حسن ابدال کے علاقہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کا فوری نوٹس لے لیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انوسٹی گیشن اٹک زینب ایوب، ڈی ایس پی حسن ابدال یاسر مطلوب کیانی اور ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال راجہ طاہر بشیر بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کر کے اپنے دو بچوں، ساس اور سسر کو قتل کیا، بعد ازاں خود کو فائر مار کر خودکشی کر لی۔

پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک نے واقعہ کی شفاف اور جامع تحقیقات کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پولیس کی ٹیمیں مختلف زاویوں سے تفتیش میں مصروف ہیں ۔ جائے وقوعہ کو مکمل طور پر محفوظ بنا لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔