اسلام آباد: ملک کے بالائی علاقوں کی طرح مری میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے، ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا خود برف باری کے دوران سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور سیاحوں کی رہنمائی کے انتظامات کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں۔
پولیس افسران و اہلکار سیاحوں کی ہر ممکن مدد ومعاونت کے لیے مال روڈ، مری ایکسپریس وے، کشمیر پوائنٹ، پنڈی پوائنٹ، نیو مری اور دیگر اہم مقامات پر تعینات ہیں۔
ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے کہاہے کہ سیاحوں سے گزارش ہے کہ سفر سے قبل موسم اور ٹریفک صورتحال کی تصدیق ضرور کریں،گاڑیوں میں برف کے لیے موزوں ٹائر، چین اور ایمرجنسی سامان لازمی رکھیں،غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور صرف مجاز راستوں کا استعمال کریں۔
انھوں نے کہاکہ سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی کرنے سے اجتناب کریں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو،پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ ہدایات پر مکمل عمل کریں،کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 یا قریبی پولیس اہلکار سے رابطہ کریں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos