12 اور15 سال کے نوجوانوں کی شادیاں خود کرائوں گا،مولانافضل الرحمن

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی کے فلور پر حکومت کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عائلی قوانین کو غیر شرعی سمجھتے ہیں اور ان کی خلاف ورزی خود کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ قوانین نافذ رہے تو وہ 15 اور 12 سال کے نوجوانوں کی شادیاں خود کرائیں گے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ عائلی قوانین شریعت کے منافی ہیں اور انہیں کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ایسے قوانین بنا رہی ہے جو اسلامی اصولوں سے متصادم ہیں، جس پر خاموش نہیں رہا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اسلامی تشخص کے دعوے تو کرتی ہے مگر قانون سازی مغربی سوچ کے تحت کی جا رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کے مطابق اگر حکومت ان قوانین پر نظرثانی نہیں کرتی تو وہ عملی طور پر ان کی مخالفت کریں گے۔

اسمبلی میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائیں گے اور ایسے قوانین کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ صرف قانون کا نہیں بلکہ دینی اور معاشرتی اقدار کا ہے۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عائلی قوانین پر تمام مذہبی طبقات کو اعتماد میں لیا جائے اور ایسی قانون سازی سے گریز کیا جائے جو معاشرے میں مزید انتشار کا باعث بنے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔