سانحہ گل پلازا سے اب تک 71 لاشیں یا انسانی باقیات لائی گئی ہیں،پولیس سرجن

16 افراد کی شناخت کا عمل مکمل ہوچکا ہے، لاشیں جل جانے کی وجہ سے ڈی این اے کا عمل پیچیدہ ہے۔ڈاکٹر سمیعہ طارق

               
January 23, 2026 · اہم خبریں, قومی

کراچی : پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمیعہ طارق نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازا سے اب تک 71 لاشیں یا انسانی باقیات لائی گئی ہیں۔

پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمیعہ طارق کا کہنا ہے کہ 16 افراد کی شناخت کا عمل مکمل ہوچکا ہے، لاشیں جل جانے کی وجہ سے ڈی این اے کا عمل پیچیدہ ہے۔

دوسری طرف ڈپٹی کمشنرساؤتھ کا کہنا ہےکہ سرچ آپریشن حتمی مراحل میں ہے، آج مکمل ہو جائے گا۔