فائل فوٹو
فائل فوٹو

مانسہرہ: گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 3 افراد جاں بحق

مانسہرہ: اپر چنئی مدنی پلازہ کے ایک کمرےمیں گیس لیکج کے باعث مبینہ طور پردم گھٹنے سے3 افراد  جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور تینوں افراد کو فوری طور پر ریسکیو ایمبولینس میں كنگ عبدالله ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد تینوں افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں قاص ،نعیم ،ذیشان شامل ہیں۔

اس موقع پر ریسکیو ٹیم نے عوام سے اپیل کی کہ سردی کے موسم میں ہیٹر کے استعمال کے دوران خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کمرے میں مناسب ہوا کی آمدورفت (Ventilation) کو یقینی بنائیں اور سوتے وقت ہیٹر بند رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔