حیدر آباد کے قریب مہران ہائی وے پر پیش آنے والے ایک المناک حادثے میں تیز رفتار گاڑی اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی میں سوار تمام افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں مرد، خواتین اور کم عمر بچے شامل ہیں، جبکہ تمام متاثرہ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ لاشوں کو بھی ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال پہنچایا گیا۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی، تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شواہد کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos