سانحہ گل پلازہ کے بعد لاہور میں فائر سیفٹی کا جامع جائزہ شروع کر دیا گیا ہے۔ پنجاب ایمرجنسی سروسز نے بڑے تجارتی مراکز اور پلازوں کی حفاظتی صورتحال کا ازسرِنو معائنہ شروع کیا ہے اور خستہ حال و غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق اب تک لاہور میں 13 عمارتیں غیر محفوظ قرار دی گئی ہیں، جبکہ کئی بڑی عمارتوں میں ہنگامی اخراج اور حفاظتی انتظامات ناکافی پائے گئے ہیں۔
سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے بتایا کہ سانحہ گل پلازہ کے بعد مشینری اور فائر فائٹنگ آلات کا مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے، اور حساس عمارتوں کی انتظامیہ کو فوری طور پر حفاظتی اقدامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
نائب صدر حفیظ سینٹرمون زید نے خبردار کیا کہ شہر کی متعدد عمارتیں اب بھی فائر سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی کر رہی ہیں، جو کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos