بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق این سی سی آئی اےکی رپورٹ جمع

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق این سی سی آئی اے کی رپورٹ جمع کرا دی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے۔

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹویٹس پر دو الگ انکوائریز شروع کی گئی ہیں، جو 19 مئی اور 13 ستمبر 2024 کو این سی سی آئی اے میں رجسٹرڈ کی گئیں۔ این سی سی آئی اے کی انویسٹی گیشن ٹیم نے اڈیالہ جیل میں متعدد دورے کیے، لیکن بانی پی ٹی آئی نے یہ نہیں بتایا کہ ان کا ایکس اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے اور نہ ہی انویسٹی گیشن ٹیم کے ساتھ تعاون کیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق تمام سوالات کے باوجود تعاون سے انکار کر دیا، جس کے باعث انویسٹی گیشن تاحال جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔