ایمان مزاری اور ہادی علی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو ہائیکورٹ کے باہر جھگڑا کیس میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی زیرِ صدارت سماعت کے بعد عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی کے جوڈیشل ریمانڈ کا حکم جاری کیا، جس کے بعد دونوں کو 14 روز کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایمان مزاری اور ہادی علی کو اسلام آباد ہائیکورٹ بار سے ڈسٹرکٹ کورٹ جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔