لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع ایک ہوٹل کی بیسمنٹ میں اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کے وقت ہوٹل میں نجی کالج کی ایک تقریب جاری تھی، تاہم بروقت کارروائی کے باعث کسی بڑے جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہو سکا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق آتشزدگی ہوٹل کے تہہ خانے میں گیس لیکج کے باعث ہوئی۔ آگ کے نتیجے میں 46 سالہ مبین جھلس کر زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے دوران ہوٹل میں موجود تین افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ فائر فائٹنگ ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos