اسلام آباد: 25 جنوری 2026 کو ایف نائن پارک سے ڈی چوک تک منعقد ہونے والی میراتھن ریس کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے جامع ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا ہے۔ ریس صبح 6 بجے سے شام 4 بجے تک مختلف مقامات پر ٹریفک کی نقل و حرکت متاثر کرے گی۔
میاراتھن ریس ایف نائن پارک کے 12 دری ایریا سے شروع ہو کر جناح ایونیو کے راستے ڈی چوک تک جائے گی، اور واپسی پر جناح ایونیو، طیب اردگان فلائی اوور اور نائنتھ ایونیو کے ذریعے دوبارہ ایف نائن پارک میں اختتام پذیر ہوگی۔ کل ریس کا فاصلہ 42 کلومیٹر جبکہ ہاف میراتھن کا فاصلہ 21 کلومیٹر ہوگا۔
پولیس کے مطابق ریس کے دوران ایف نائن پارک، ڈی سی آئی کمپلیکس، ڈی چوک اور جناح ایونیو کے سنگل سائیڈ ٹریفک کے لیے سڑکیں بند رہیں گی، جبکہ ایف 10 راؤنڈ اباؤٹ، پاکستان چوک، سنٹورس مال کی جانب جناح ایونیو، جی 10 ٹو چوک، پی اے آر سی چوک، شاہین چوک، نائنتھ ایونیو یوٹرن، ایف ایٹ ایکسچینج، پمز لوپ اور دیگر اہم مقامات پر ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا جائے گا۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ناظم الدین روڈ، مارگلہ روڈ، فیصل ایونیو، ابن سینا روڈ، سیونتھ ایونیو، فضل حق روڈ، کانسٹیٹیوشن ایونیو، سری نگر ہائی وے اور دیگر متبادل راستے استعمال کریں تاکہ کسی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔ پولیس نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos