برف باری رکنے کے بعد مری جانے کے لیے انٹری پوائنٹس مقامی افراد اور سیاحوں کے لیے جزوی طور پر کھول دئیے گئے۔رابطہ سڑکوں کو کلیئر کرنے کا کام جاری ہے۔
حکام کے مطابق بھاری مشینری کی مدد سے تمام راستے کلئیر کرائے جا رہے ہیں تاہم شاہراہوں پر برف کی بھاری تہہ کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
راستے مکمل کلئیر ہونے کے بعد تمام انٹری پوائنٹس کو کھول دیا جائے گا، موٹر وے پولیس، ٹریفک پولیس، اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر مری کا کہناہے کہ سڑکیں گزشتہ روز بھی کلیئر تھیں، تاہم مسلسل برفباری سے شدید پھسلن پیدا ہو گئی تھی، جس کے پیشِ نظر عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مری جانے والے راستے وقتی طور پر بند کیے گئے تاکہ کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہو۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos