اب فلسطینیوں کو عزت اور وقار کے ساتھ حقوق ملیں گے،شہبازشریف۔ غزہ میں جلد امن کی امید

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیووس کا دورہ انتہائی کامیاب رہا، امید ہے غزہ میں جلد امن قائم ہوگا۔لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت ملی، جس پر وفاقی کابینہ نے مشاورت کے بعد فیصلہ کرنے کا اختیار مجھے دیا تھا۔ اب فلسطینیوں کو عزت اور وقار کے ساتھ ان کے حقوق ملیں گے۔

شہباز شریف سوئٹرز لینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے بعد لندن پہنچے تھے۔شہباز شریف نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرنے کے ساتھ ساتھ صدر ٹرمپ کے ساتھ غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے مسودے پر دستخط بھی کیے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان ہائی کمیشن آمد ہوئی جہاں ان کے ساتھ کرپٹو کونسل پاکستان کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی تھے۔ہائی کمیشن میں بزنس کمیونٹی اورڈیجیٹل کرنسی اور بلاک چین کے ماہرین سے وزیراعظم اور بلال بن ثاقب کی میٹنگ ہوئی، سابق ایم پی اے ڈاکٹر اشرف چوہان بھی میٹنگ کا حصہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔