فوٹو امت
فوٹو امت

ایبٹ آباد: بکوٹ شریف میں شدید برف باری سے بجلی ومواصلات کا نظام درہم برہم

رپورٹ: نوید اکرم عباسی

ایبٹ آباد کے پہاڑی علاقے بکوٹ شریف میں شدید برف باری کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا، انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہو گئی مگر علاقے کا رابطہ دنیا سے برقرار رکھنے کے لیے سردار شفیق اپنی ٹیم کے ہمراہ میدان میں آگئے۔

فوٹو امت

فوٹو امتحالیہ شدید برفباری سے گلیات سرکل بکوٹ میں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ،نتھیاگلی بکوٹ روڈ ہو یا سرکل بکوٹ، گلیات بھر کی رابطہ سڑکیں برف کی گہری تہہ تلے دب گئیں اور آمد و رفت کے ساتھ بجلی اور مواصلات کا نظام معطل ہو گیا۔حتیٰ کہ کروڑوں کے بجٹ کے باوجود ایبٹ آباد مری روڈ جیسی بین الاقوامی شاہراہ کے اطراف بھی دو دن بجلی بند رہی۔

ایسے میں نتھیاگلی سے بکوٹ تک انٹرنیٹ سروس اور بکوٹ مولیا میں کیبل سروس مہیا کرنے والے سردار محمد شفیق اور ان کے معاون شرجیل عباسی نے اپنی ٹیم کی مدد سے نامساعد حالات میں بھی علاقے کے عوام کا باقی دنیا سے رابطہ منقطع نہیں ہونے دیا۔

فوٹو امت

فوٹو امتایسے حالات میں جب بکوٹ نتھیاگلی روڈ مکمل بند ہے۔ پیدل چلنا بھی ممکن نہیں۔ انتظامیہ کے کارندے غائب ہیں وہاں سردار شفیق اور ان کی ٹیم نے سرندہ کھن کلاں سے نتھیاگلی چرچ پارک تک سامان اٹھا کر چند گھنٹوں کے اندر انٹر نیٹ سروس بحال کر دی اور شدید برفباری میں بھی عوام کوسروس مہیا کی ۔

فوٹو امت

فوٹو امتعوام جہاں اس ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں وہاں سیاسی جماعتوں کی قیادت، ان کے حواریوں اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نتھیاگلی بکوٹ روڈ کو فوری بحال کرکے سرکل بکوٹ کا رابطہ گلیات اور ایبٹ آباد تک سہولت دی جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔