رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور: جوئے ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم مبارک المعروف نانی والا کی عبوری ضمانت کی مدت میں 16 فروری تک توسیع کر دی گئی ہے۔

سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے سماعت کی، جس میں دونوں ملزمان عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں جمع کروایا اور بتایا کہ تفتیش ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے، جس کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

عدالت نے ملزمان کی حاضری مکمل کروانے کے بعد عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے 16 فروری تک برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹک ٹاکرز کے خلاف این سی سی آئی اے نے جوئے ایپ کی پروموشن کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔