پشاور: حالیہ شدید برفباری کے دوران ریسکیو اداروں کی بروقت اور مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں برف میں پھنسے 3,010 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ تین روز میں برف میں پھنسے 942 گاڑیوں کو بھی نکال کر ٹریفک رواں کر دی گئی ہے اور سیکڑوں متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ 60 اہم سڑکیں اور شاہراہیں ہیوی مشینری کے ذریعے کلیئر کی گئیں، اس بڑے ریسکیو آپریشن میں 535 اہلکاروں اور 190 گاڑیوں نے حصہ لیا۔
مزید برآں، متاثرہ اضلاع میں 32 عارضی ریسکیو پوائنٹس قائم کیے گئے تاکہ متاثرین کو فوری سہولت اور امداد فراہم کی جا سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos