پنجاب حکومت نے بسنت کے دوران تھیٹر اور سٹیج پرفارمنسز میں استعمال ہونے والے 132 پنجابی گانوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ گانے غیر اخلاقی، فحش اور ذومعنی مواد پر مبنی ہیں۔
محکمہ اطلاعات و ثقافت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، پابندی ہر قسم کی تھیٹر یا سٹیج پرفارمنس پر لاگو ہوگی، خواہ وہ نجی ہو یا کمرشل۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ممنوعہ گانوں کے بول، اشعار اور دھنیں موجودہ پالیسی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی ہیں اور پابندی تاحکم ثانی نافذ رہے گی۔
تمام ڈویژنل اور ضلعی آرٹس کونسلز کے ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور تھیٹر مالکان و پروڈیوسرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ ممنوعہ گانوں کی فہرست پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
حکومتِ پنجاب نے ممنوع گانوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے لہذا بسنت کے موقع پر یہ 132 پنجابی گانے لگانے سے گریز کریں۔ خلاف ورزی کرنے والے پر مقدمہ درج ہو گا۔
نوٹیفکیشن اور گانوں کی فہرست جاری pic.twitter.com/zdrkiYYoy3— Shiraz Hassan (@ShirazHassan) January 26, 2026
پولیس نے بھی اعلان کیا ہے کہ بسنت کے دنوں میں ساؤنڈ ایکٹ سختی سے نافذ کیا جائے گا، اور اونچی آواز میں میوزک بجانے یا سننے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ قانون کی پاسداری کریں اور خاندانی ماحول کو برقرار رکھیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos