شکارپور میں سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی دو بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔ پولیس کے مطابق مسافر مکمل طور پر محفوظ رہے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئیں۔ دھماکہ کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں روانہ کردی گئیں، پولیس نے علاقے کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیا۔ دھماکے کے باعث مسافروں میں بھگ دڑ مچ گئی، شکارپور : گزشتہ 5 ماہ کے دوران یہ 4 بار حملا کیا گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos