کراچی: سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے سیکیورٹی واپس لینے کی یقیناً کچھ وجوہات ہوں گی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ جاوید نے بتایا کہ شہر میں پولیس کی تعداد کم ہے، ممکن ہے اسی وجہ سے سیکیورٹی واپس لی گئی ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس خود کوئی پولیس سیکیورٹی نہیں ہے اور سندھ کے حکومتی ایم پی ایز کے پاس بھی سیکیورٹی نہیں ہے۔
سعدیہ جاوید نے سندھ میں فارنزک لیب کے قیام میں تاخیر کو حکومت کی کوتاہی قرار دیا اور بتایا کہ اس سال کے آخر تک فارنزک لیب فعال ہو جائے گی۔
گل پلازہ کے متاثرین کی منتقلی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ گل پلازہ کے سامنے موجود دو پلازوں میں دکانداروں کو شفٹ کیا جائے گا، حکومت پلازہ کے مالکان سے بات کر رہی ہے، ایک پلازہ میں 500 اور دوسرے میں 350 دکانیں ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کمیٹی گل پلازہ کے نقصان کا تخمینہ لگائے گی اور اس کا ازالہ بھی حکومت کرے گی، کمیٹی تین ہفتے میں رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos