کراچی میں چلڈرن ہسپتال کے 400 سے زائد ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہیں ادا کر دی گئیں۔ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے ہسپتال کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
چالیس سے زائد ملازمین گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہوں سے محروم تھے، جس کی وجہ سے ہسپتال ڈھائی ماہ سے او پی ڈی کے علاوہ بند رہا۔
اب انتظامیہ نے تمام ملازمین کو حاضری کی ہدایت کر دی ہے اور قریبی آبادی کے بچوں کے لیے طبی سہولتیں بحال کر دی گئی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos