شدید دھند کے باعث لاہور سے سیالکوٹ جانے والی موٹر وے ایم-11 کو عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ سنٹرل ریجن کے ترجمان سید عمران احمد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
ترجمان نے بتایا کہ دھند ڈرائیونگ کے لیے انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے، اس لیے موٹر وے پولیس نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ سفر دن کے وقت صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کریں تاکہ محفوظ رہیں۔
موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بندش عوام کی حفاظت اور حادثات سے بچاؤ کے لیے کی گئی ہے، اور شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ محفوظ اور بہترین سفری اوقات کا خیال رکھیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos