فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان:موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کوئٹہ: بلوچستان بھر میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کالے شیشوں والی اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر بھی پابندی نافذ کر دی گئی ہے، اس کے علاوہ 5 یا 5 سے زائد افراد کے اجتماع، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق عوامی مقامات پر چہرے کو مفلر یا کسی اور چیز سے ڈھانپنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

کوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، انٹرنیٹ سروس معطل

دوسری جانب بلوچستان میں گزشتہ روز دہشت گردی کے 12 مختلف واقعات کے بعد کوئٹہ شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی جبکہ موبائل فون انٹر نیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہر کے پوش علاقوں کے راستے سیل کر دیے گئے، امن و امان بحال کرنے کے لیے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔

شہر بھر میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کا گشت جاری ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشکوک افراد حراست میں لیے گئے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی معطل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔