کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل

 

کوئٹہ: کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل ہے، جس کے باعث شہریوں اور کاروباری افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ہفتے کو معطل ہونے والی موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس اب تک بحال نہیں ہو سکی۔ موبائل انٹرنیٹ کی معطلی سے کاروباری افراد، طلبہ اور دیگر صارفین کو خاصی دشواری کا سامنا ہے۔

دوسری جانب اندرون ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس بھی تیسرے روز معطل ہے،

جبکہ کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس بھی آج تیسرے روز روانہ نہیں ہو سکی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ چمن کے لیے پیسنجر ٹرین ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر معطل کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔