لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے ایئرپورٹ کے علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ فضائی اور زمینی آپریشنز بلا رکاوٹ جاری رہ سکیں۔
ادھر صدر ڈویژن میں ایس پی رانا حسین طاہر کی ہدایت پر "سیفٹی راڈ” آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار شہریوں پر حفاظتی راڈز نصب کیے جا رہے ہیں اور بغیر سیفٹی راڈ کے موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔
صدر ڈویژن کے ایس ایچ اوز خود میدان میں موجود ہیں اور شہریوں کی آگاہی کے لیے مختلف مقامات پر معلوماتی کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos